کراچی میں بھینس کالونی کے قریب ڈیری اینڈ کیٹل فارم ایسوسی ایشن کا بھینسوں کے ہمراہ مظاہرہ، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کیبعد پولیس نینیشنل ہائی وے پر مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ ، ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا۔
ذرائع کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کییجانے والے احتجاج میں مظاہرین نے نیشنل ہائی وے اسٹیل ٹاوٓن سے ملیر جانے والا ٹریک بلاک کر دیا۔ مظاہرین احتجاج میں بھینسیں بھی اپنے ساتھ لے کر آئے تھے۔
اس موقع پر بھینس کالونی میں احتجاج کے دوران پولیس کارروائی کے بعد بھگدڑ مچ گئی، مظاہرین اپنی موٹر سائیکلیں اور بھینسیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب حیدرآباد میں بھی دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے دودھ فروش اور فارمز مالکان کا احتجاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ملک بھر میں دودھ کی پیداوارکے لیے بھینسوں کو ٹیکے لگانے پر پابندی عائد کی رکھی ہے، جس کے بعد دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے یہ احتجاج کیا جارہا تھا۔