چھینے ، چوری شدہ موبائل کی خرید و فروخت نہیں کی جائے گی عارف خان

320
چھینے ، چوری شدہ موبائل کی ہر گز خرید و فروخت نہیں کی جائے گی عارف خان
غوثیہ موبائل شاپنگ مال لیاری کے دکانداروں کا عزم ہے 
موبائل فون CPLC میں جمع کرائے جائیں گے تاکہ اصل مالکان تک پہنچا یا جا سکے
چھینے ہو ئے اور چوری شدہ موبائل کی ہر گز خرید و فروخت نہیں کی جائے گی غوثیہ موبائل شاپنگ مال لیاری کے دکانداروں کا عزم ہے کہ ایسے تمام موبائل فون CPLC میں جمع کرائے جائیں گے تاکہ ان کو اصل مالکان تک پہنچا یا جا سکے یہ بات غوثیہ موبائل شاپنگ مال لیاری کے چیئر مین مارکیٹ کمیٹی عارف خان نے موبائل کے تاجروں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وائس چیئر مین افضل بلوچ ، صدر مظفر بلوچ ،نائب صدر سکندر چانڈیو اور جنرل سیکٹریٹری محمد یوسف عطاری بھی موجود تھے چیئر مین عارف خان نے غوثیہ موبائل مارکیٹ کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شفاف اور ایماندارانہ کاروبار کو فروغ دیں گے اور بغیر CPLC تصدیق کے کوئی بھی موبائل فون خرید ہ نہیں جائے گا
اگر کوئی چوری شدہ یا بلاک موبائل فون مارکیٹ میں فروخت کے لئے آئے گا تو اس کی اطلاع CPLC کو دے دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم تاجر لیاری کو کاروباری لحاظ سے اس کی پہچان بنانا چاہتے ہیں اس موقع پر صدر مظفر بلوچ نے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے لیاری کا امن بحال کر دیا ہے جس سے یہاں کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی لیاری میں اپنے آؤٹ لیٹ قائم کر رہی ہیں اس موقع پر چیئر مین عارف خان نے کہا کہ غوثیہ موبائل شاپنگ مال لیاری کی جانب سے CPLC کو تقریباََ چار لاکھ روپے کے بلاک اور چوری شدہ 22 موبائل فون دیئے گئے تاکہ وہ اس کے اصل مالکان تک پہنچا دیں انہوں نے کہا کہ لیاری کی غوثیہ موبائل شاپنگ مال مارکیٹ کوشہر کی نمایاں مارکیٹ قرار دیا جارہا ہے جہاں چوری اور چھینے گئے موبائل فون کی فروخت کی حوصلہ شکنی کا بھر پور عمل جاری ہے