یو بی ایل اور پاکستان پوسٹ کے درمیان یادداشت پر دستخط

578

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) اور پاکستان پوسٹ کے درمیان حال ہی میں مفاہمت کی ایک یادداشت ،جس کی رو سے پاکستان بھر میں پوسٹ آفسز مالیاتی خدمات کی انجام دہی کے لئے یو بی ایل اومنی پلیٹ فارم کو استعمال کریں گے۔
اس معاہدے پر یو بی ایل کی صدر و سی ای او محترمہ سیما کامل اور پاکستان پوسٹ کی ڈائرکٹر جنرل ، محترمہ روبینہ طیّب نے دستخط کئے، اس موقع پر سیکریٹری پوسٹل سروسز ثاقب عزیز اور یو بی ایل کے گروپ ہیڈ برائے ڈیجیٹل بینکنگ، شرجیل شاہد سمیت دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز موجود تھے۔
پاکستان پوسٹ اور یو بی ایل اومنی کی حالیہ شراکت سے پاکستان پوسٹ آفسز میں صارفین کو کثیر الجہتی مالیاتی سروسز جن میں ، Remittance ، موبائل اکاؤنٹ اوپننگ، انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر اور یو بی ایل کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو کیش ڈپازٹ اور withdrawal سمیت پاکستان ریلوے کے ٹکٹوں کی ادائیگیوں اور دیگر منصوبوں کی ادائیگیوں میں سہولت ہوگی۔یو بی ایل اومنی برانچ لیس بینکنگ سے صارفین کو روائتی طور پر بینک میں آئے بغیر مالیاتی خدمات دستیاب ہو جائیں گی۔یہ اقدام یو بی ایل کو ملک بھر میں اپنی پیش رفت بڑھانے کے قابل بنائے گا۔
مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری برائے پوسٹل سروسز ، ثاقب عزیز نے کہاکہ پوسٹل سروسز کی وزارت نے اس اقدام کے ذریعے حکومت پاکستان کے اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت پاکستان پوسٹ کو عوامی خدمات انجام دینے والے ایک ادارے کے طور پر ایک متحرک و فعال ادارہ بنا دیا ہے، اور مختلف منصوبوں کی شروعات کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹ آفسز کی جانب سے دور دراز اور دشوار علاقوں میں فراہم کی جانے والی خدمات برانچ لیس بینکنگ نیٹ ورک کو توسیع کے شاندار اور بے مثال مواقع فراہم کریں گی،انہوں نے کہا کہ ، یہ پاکستان پوسٹ کی ایک تاریخی کامیابی ہے جس کے تحت یو بی ایل کی برانچ لیس بینکنگ کو صارفین سے روشناس کرایا جائے گا۔
پاکستان پوسٹ کی ڈائرکٹر جنرل روبینہ طیّب نے کہا :’’ مالی شمولیت جدید پوسٹل صارفین کی مانگ ہے، اور پاکستان پوسٹ ملک بھر کے عوام کو برانچ لیس بینکنگ کی خدمات کی فراہمی کے لئے یو بی ایل سے پارٹنرشپ کرتی ہے‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ یو بی ایل اومنی کا منی سپر ایجنٹ بن جائے گا، پائلٹ مرحلے میں ابتدائی طور پر متخب کردہ مقامات پر گھریلو ترسیلات کی جائیں گی اور اس منصوبے کی کامیابی پر تمام پوسٹ آفسز میں یو بی ایل اومنی الائنس کے نیٹ ورک کو توسیع دی جائے گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یو بی ایل کی صدر و سی ای او ، سیما کامل نے کہا :’’پاکستان پوسٹ کے ساتھ ہماری شراکت داری ہمیں پاکستان بھر میں ایک بڑے کسٹمر بیس کو خدمات کی ادائیگی کے قابل بنائے گی، جس کا مجموعی مقصد معاشرے کے دوردراز اور دشوار علاقوں میں مالیاتی خدمات کی فراہمی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ یو بی ایل اور پاکستان پوسٹ کی پارٹنر شپ ہمارے مالیاتی اقدامات کو بڑھانے میں کامیاب ہوگی۔‘‘