جمعہ کو تمام سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے

430
کراچی:سوئی سدرن گیس کمپنی اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کے بعد گزشتہ رات نو بجے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بحال کردی گئی ،اس سے قبل سوئی سدرن حکام نے گیس پریشر میں کمی کے باعث جمعہ کی صبح آٹھ بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے ،تاہم آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے شدید احتجاج اور مذاکرات کے بعد جمعرات کی رات نو بجے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بحال کردی گئی جبکہ جمعہ کو تمام سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے ۔