سال 2018 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا

1679

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا۔ رات 11 بج کر 52 منٹ پرلگنے والے اس جزوی سورج گرہن کو پاکستان اور بھارت میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

سال 2018 کا پہلاسورج گرہن انٹارکٹیکا، شمال مشرقی ایشیا، شمالی یورپ، روس، آسٹریلیا، کینیڈا اور گرین لینڈ کے علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔ پاکستان اور بھارت میں سورج گرہن کونہیں دیکھا جاسکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق نئے سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز رات 11 بج کر 52 منٹ پر ہوگا۔ مکمل سورج گرہن ممکنہ طور پر رات ایک بج کر 55 منٹ پرشروع ہو کر رات 3 بج کر 42 منٹ پر ختم ہوگا جو جزوی ہوگا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سال 2018 میں ایک بار بھی مکمل سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔ 2 جولائی سال 2019 کو مکمل سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ سورج اور زمین کے درمیان چاند آجائے تو اس صورت میں چاند کا کچھ حصہ زمین پر پڑتا ہے اورنتیجے میں سورج مکمل طورپریا اس کا کچھ حصہ دکھائی دینا بندہو جاتا ہے۔