یو تھ پا رلیمنٹ کے زیر اہتمام جدید پا کستان تحریک کی ممبر سازی مہم کا آغاز

1609

یوتھ پارلیمنٹ اور جدید پاکستان تحریک کے تحت پریس کانفرنس چئیر مین رضوان جعفر اور اراکین کا اظہار ہ خیال۔ 

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)جدید پاکستان تحریک کے بانی اور چئیر مین رضوان جعفر نے کہا ہے کہ یہ تحریک ابتداء ہی میں پاکستان کے 40 شہروں کو بہتر بنانے کے لئے قائم ہوئی ہے۔ ہم جس شہر میں بھی جائینگے وہا ں کے مقامی نوجوانوں کے ساتھ اس شہر کو جدید بنانے کے لئے کام کرینگے اسی طرح کراچی کو جدید اور تر قی یافتہ شہر بنانے میں جدید پاکستان تحریک کی کراچی ٹیم بھر پور کام کریگی اس سلسلہ میں صوبائی اور بلدیاتی حکومت سے کچھ مطا لبات ہیں جنہیں فوری طور پر پور کیا جائے۔ 

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی میں قبضہ شدہ و پینتیس ہزار پلاٹس جو حکومت نے فلاحی کاموں کے لئے مختص کیے ہیں ان سے غیر قانونی تعمیرات اور شادی ہالز کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ ان تمام سرکا ری پلاٹس پر کمیو نٹی ہالز پارکز ، لائیبر یری میوزیم اور اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جانے چاہیں جو کہ نوجوانوں کے لئے مثبت سر گرمیوں کا پیش خیمہ ثابت ہونگے اور ایک مضبوط اور کامیاب معاشرے کی بنیاد کے لیے اہم ہیں۔ ایک بہتر خو شحال معا شرے اور نوجوانوں کی تربیت سے ہی قومیں اور ملک ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہمارے پاس پلان موجود ہے جس پر عمل کیا جائے۔

کراچی میں موجودہ مشکلات جن میں پانی و نکاسی کے ناقص انتظامات اور آلودہ پانی کی فراہمی موضوع اور ان کی بہتری کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا جائے قبضہ شدہ اراضی اور غیرقانو نی آبادیوں کی وجہ سے بڑھتے ہوئے مسائل بھی توجہ طلب ہیں جن کے لیے تر قیا تی کاموں کی فوری منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔ آبادیوں میں کچرے کے ڈھیر اور گند گی کی وجہ سے بیمار یاں اور آلودگی پھیلتی ہے۔جس کی وجہ سے ان علاقوں کے مقامی باشندے پریشانی کا سا منا کرتے ہیں۔ مقامی حکومت کے ساتھ مل کر ان مسائل کے سد باب کے لیے بھی کو شش کی جائے ۔

کراچی میں ٹریفک کی بد ترین صورتحال اور اس کے حل کے لئے ضروری اقدا م و اسباب عوام کے لئے مواصلات کے بہتر نظام کے نفاظ، عوا م میں ٹریفک قوانین کی آگاہی اوران پر عمل کے ساتھ ، ٹرانسپورٹ کے کرائے میں کمی ، فٹ پاتھ اور زیبرہ کراسنگ کے استعمال اور انکو فعال بنانے کے علاوہ ٹریفک وپولیس کی عوام کے ساتھ تعاون اور بہتر کار کردگی کے لئیے بھی جلد اقدامات کئے جائیں۔

گذ شتہ مہینہ ۱۲ جنوری کو شاہ لطیف ٹاون میں ہونے والے جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب محسود اور ڈیفنس خیابان اتحاد کے علاقے میں نو جوان انتظار احمد کے اینٹی کا لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں بھیمانہ قتل پر ان بے قصور مقتول نوجوانوں کے لئے قاتلوں کو سزادلوانے اور حکومت سے انصاف کے لئیے کراچی سمیت پاکستان بھر میں مظا ہرے کیے جا رہے ہیں ۔ اسی ضمن ہم بھی حکومت سے ان کے لئے انصاف اور مجرموں کے لئیے قرار واقعی سزا ، اور عوام کے لئیے ہر موقع پر بر وقت حکومتی مدد کا مطا لبہ کرتے ہیں۔