بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت نہایت ضروری ہے ,شرف الزماں

1115

طالب علم کی ایسی تربیت کی جائے کہ وہ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براہو سکیں
کراچی :  تعلیم کے ساتھ تربیت نہایت ضروری ہے یہ بات پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن (پسما) کے چیئرمین شرف الزماں نے وائٹ روز گرامر اسکول گلستان جوہر کی فیئر ویل پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آج کے طالب علم کو کل ملک کی باگ ڈور سمبھالنی ہوگی جس کے لئے ان کی اس طرح تربیت کی جائے کہ وہ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہو سکیں شرف الزماں نے کہا کہ موجودہ دور میں طلباء کی تربیت کے لئے والدین کے پاس وقت نہیں ہے ہر شخص تیز رفتار ترقی کے لئے انتہائی مصروف ہے

جسکی وجہ سے وہ اپنی اسلامی اقدار ،تمدن اور دیگر اہم چیزوں کو نظر انداز کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ جس کی وجہ سے معاشرے میں ایسی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس سے ہجوم میں رہنے کے با وجود بھی آدمی تنہائی اور خود پسندی کا شکار ہو تا جا رہا ہے شرف الزماں نے کہا کہ ہر شخص فیس بک، ٹویٹر ،سیلفی اور موبائل فون میں گم ہے جسکی وجہ سے وہ اپنے اطراف میں موجود رشتوں کو بھی بھلا بیٹھا ہے انہوں نے کہا کہ جس کہ وجہ سے اب اساتذہ پر دوہری ذمہ داریاں عائد ہوگئی ہیں وہ طلباء کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ استادوں ،والدین اور اپنے سے بڑوں کا احترام کرنا بھی سیکھا رہے ہیں شرف الزماں نے کہا کہ لوگوں کا لائف اسٹائل چونکہ تبدیل ہو چکا ہے جس سے معاشرے پر مثبت اثرات کے بجائے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور ہمیں ان منفی اثرات سے اپنے طلباء کو بچانا ہوگاتا کہ وہ ایک بہترین شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں انہوں نے کہا کہ وائٹ روز گرامر اسکول کے طلباء نہایت با ادب ہیں اورنہایت نظم وضبط کے ساتھ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور یقیناًیہ طلباء کالج اور یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملک و ملت کا نام ضرور روشن کرنے کے علاوہ معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے