میٹرک کے پریکٹیکل سالانہ امتحانات کے بعد ہی ہوں گے

178

کراچی(رپورٹ:حماد حسین) محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کاسندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں نویں اور دسویں کے عملی امتحانات کا انعقاد سالانہ امتحانات کے اختتام پر لیے جانے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسمبلی بلڈنگ میں کیا گیا جس میں تعلیمی کلینڈرسمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں کے تحریری امتحانات سے قبل عملی امتحانات کے انعقاد کے نکتے پر بات کا آغاز کیا گیا تو کئی ممبران بالخصوص سندھ سے تعلق رکھنے والے ممبران نے
اعتراض اٹھایا کہ یہ کرنا مشکل ہو گاکیونکہ اس سے طالب علموں میں بے چینی پھیل جائے گی اور کوئی بورڈ اس کے لیے تیار بھی نہیں ہے۔ جس پر وزیر تعلیمنے بھی اس نکتے کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناممکن ہے اس لیے گزشتہ سال کی مشق کو برقرار رکھیں۔یہ نہ ہو اس سے کوئی نیا مسئلہ کھڑا ہوجائے۔اور تمام سندھ کے تعلیمی اداروں میں نویں اور دسویں کے عملی امتحانات کا انعقاد سالانہ امتحانات کے اختتام پر لیے جائیں۔اجلا س میں سیکرٹری کالجز پر ویز احمد سیہڑ ،اسپیشل سیکرٹری ایجو کیشن ناصرعباس ،سندھ بھر کے بو ر ڈ ز کے چیئر مین ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز ،نجی تعلیمی ادا رو ں کی تنظیمو ں کے نمائندو ں ،تعلیمی افسرا ن اور ما ہرین تعلیم نے بھی شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ نو یں ،دسویں کے امتحا نا ت 29مارچ سے ان کے نتا ئج 15جو لا ئی تک جبکہ کرا چی بور ڈ نتا ئج 31جولائی سے قبل اعلا ن کرے گا۔گیا رہویں ، بارہویں کے امتحانات 24اپریل سے شرو ع ہو ں گے جبکہ ان کے نتا ئج کا اعلا ن تما م بو ر ڈ ز 31اگست تک جبکہ کرا چی انٹرمیڈیٹ بو ر ڈ 15ستمبر تک کر ے گا۔