فیصل آباد کے تاجر و عام شہری محفوظ نہیں،امجد قیوم پراچہ

182

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی65کے امیرامجدقیوم پراچہ، جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ، میاں عبدالمجید، الیاس منج،ریاض احمدسعدی اوردیگرنے کہا ہے کہ فیصل آبادمیں ڈاکوؤں اورچوروں کے بڑے گروہوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں تاجر، صنعت کار،اور عام شہری کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ۔ پولیس اربوں روپے کی مراعات کے باوجودبھی جرائم روکنے میں مکمل طورپرناکام ثابت ہورہی ہے۔ پولیس اورضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث فیصل آباچوروں اور ڈاکوؤں کیلیے جنت بناہواہے ، پولیس حکام انسداد جرائم میں توکامیاب نہیں ہو ر ہے تاہم انہوں نے اندراج مقدمات میں اپنا لوہاضرورمنوالیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکو اور چور گزشتہ سال2017ء کے دوران ایک اندازے کے مطابق گھروں ،دکانوں اور شاہراہوں سے مجموعی طورپر 90 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی وغیرہ لوٹنے کے علاوہ ، کروڑوں روپے مالیت کا سوتر،کروڑوں روپے مالیت کی کاریں ،موٹر سائیکلیں اوراتنی ہی مالیت کی بسیں ، ٹرک اور ویگنیں بھی چھینی اورچوری کی گئیں۔