آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات جنرل باجوہ کا قبائلوں کو سہولیات دینے کا حکم

264
راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفارتکار نواف سعید المالکی ملاقات کررہے ہیں
راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفارتکار نواف سعید المالکی ملاقات کررہے ہیں

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی سمیت علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی سفیر نے جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا تھا۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے فاٹا کے قبائلی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئیٹ کے مطابق قبل ازیں آئی ڈی پیز کومعاوضے کی ادائیگی کے لیے شناختی دستاویز کے طور پر وطن کارڈ جاری کیے گئے تھے ان کی اب مزید ضرورت نہیں ہے۔ قومی شناختی کارڈ ہی شناختی دستاویز ہے۔ جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں ہے وہ 31 مئی 2018ء تک وطن کارڈ کو بطور شناختی دستاویز استعمال کرسکیں گے ۔