ایل اوسی پربھارت کومنہ توڑ جواب،چوکی تباہ 5 فوجی ہلاک

556

پاک فوج ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکی تباہ کردی، جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹرول لائن تتہ پانی سیکٹر میں واقع بھارتی فوجیوں کی چوکی سے آزاد کشمیر شہری آبادی پر گرلہ باری کی جارہی تھی ،پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکی کو تباہ کردیا جس 5 بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئےجبکہ پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نےکہا کہ معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاک فوج نے بھارتی چوکی پر جوابی گولہ باری کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں بھارتی چوکی کو تباہ ہوتے ہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔

اس سے قبل بھارت کی جانب سے کل لائن آف کنٹرول پر سیز فائرکی خلاف ورزی کی گئی تھی ،جس میں بھارت نے ایک اسکول وین کو نشانہ بنایا تھاجبکہ اس موجود ڈرائیور موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا ۔