پی ایس کیوسی اے کا “مارکیٹنگ اور مواصلات” پر ورکشاپ 

548

کراچی:پی ایس کیو سی اے سی نے ہیڈ آفس کراچی میں “مارکیٹنگ اور مواصلات” پر ایک دن ورکشاپ منعقد کی
اس ورکشاپ کا مقصد مارکیٹنگ اور مواصلات کی اہمیت اور صارفین کو معیار کے متعلقہ خدمات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا. اس ورکشاپ میں مارکیٹنگ اور مواصلات کے اصولوں اور مارکیٹئر کی حوصلہ افزائی کے بارے میں بہتر سمجھانا اور اسٹیک ہولڈرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا تھا،اکیڈمیشیا، افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کیمارکیٹنگ، سیلز اور مواصلات کے ذمہ دار ان نے اس ورکشاپ میں شرکت کی.
اپنے خطاب میں PSQCA انٹرنیشنل امور اور ٹریننگ کے ڈائریکٹر غلام عمراضی نے معیار کی ہم آہنگی کی ضرورت اور تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس کو پاکستان اسٹنڈڈرز اور کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کی معیاری صلاحیتوں کو روشناس کرانے کے لئے منعقد کرنا چاہئے اورپی ایس کیوسی اے ٹریننگ کے معیارات کو اور بہتر بنائے گا یہ ورکشاب ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے انجینئر محمد خالد صدیق کے خصوصی احکامات پر منعقد کیا گیا۔عینی زہرا نے ورکشاب میں کے طور پر اہم کردار ادا کیا