کراچی (اسٹا ف رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ،محنت واطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے جمعے کے روز مقامی ہوٹل میں برطانوی کنسلٹنٹ برائے کے بی آر ٹی سی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سعید احمد اعوان ،ڈی جی ماس ٹرانزٹ محمد اطہر ،ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے کنسلٹنٹ سابق افسرٹرانسپورٹ کراچی ملک ظہیر السلام کے علاوہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سندھ اور گرین لائن اور ریڈ لائن کے متعلقہ فنی اورانتظامی افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ،محنت واطلاعات سید ناصر حسین شاہ نیبرطانوی کنسلٹنٹ برائے ریڈ لائن مسٹر پیٹر آرمٹیج ،ٹیکنیکل ڈائریکٹر کی پیشہ ورانہ خدمات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فنی مہارت کی بنا ء پر سندھ میں ایک مربوط ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے عوام کو ٹرانسپورٹ کی تیزترین سہولیات دینے کے لئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے ۔
گرین لائن اور ریڈ لائن کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے لیکن وفاقی حکومت کی چند فنی چیزون پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے لیکن سندھ حکومت اپنا حصہ کا کام مکمل طور پر کر چکی ہے انشاء اللہ فروری کے آخر میں یہ معاملات طے ہوکر منصوبے پر مزید تیزی نظر آئے گی انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میڈیا بھی گرین اور ریڈلائینوں کا معائنہ خود کرچکا ہے ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں جلد از جلد تمام لائینوں پر کام شروع کرکے عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملدرآمد کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سیدناصر حسین شاہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو گرین لائن سے متعلق غلط بریفنگ دی گئی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش رفت نہیں ہے وہ سینئر سیاستدان ہیں میں ان کی عزت کرتا ہوں لیکن وہ سنجیدہ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنا تما ہوم ورک مکمل کرلیا ہے
بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج ماس ٹرانزٹ کے حوالے سے بریفننگ دی گئی ہے کہ ٹرانسپورٹ کے لئے نئی تاریخ نہیں دینا چاہتے لیکن اب کو شش ہے کہ روان ماہ میں نئی بسین لائی جاسکیں لہٰذا مارچ کے اوئل میں نئی بسیں لانے کی کوشش کررہے ہیں مقامی ٹرانسپورٹر بسیں چلانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہم مسافروں پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے حکومت نے بس ٹرمینل شہر کی حدود سے باہر نکال دےئے ہیں ۔
میاں صاحب خود کش بمبار کی طرح اس پورے نظام پر خودکش حملہ کرنا چاہتے ہیں ہمیشہ کی طرح عدالتوں کو ڈکٹیشن نہیں دی جاسکتی اب عدلیہ آزاد ہے اور انصاف پر مبنی کام کررہی ہے ایم کیوایم اب منتشر قومی موومنٹ بن گئی ہے ۔فاروق ستار سینئر سیاستدان ہیں لہٰذا صحیح فیصلہ کریں ۔