نواز شریف کا قافلہ منزلِ مقصود پر پہنچنے والا ہے، خواجہ آصف

130

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصفنے کہا ہے کہ نواز شریف کا قافلہ منزل مقصود پر پہنچنے والا ہے۔خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ لوگ ہمیں نہیں بلکہ ہمارے قائد نواز شریف کو ووٹ دیتے ہیں۔ اگر کسی کو کوئی غلط فہمی تھی تو وہ لودھراں میں نکل گئی۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ میرے مخالفین نے جب الیکشن لڑا قائد تبدیل کیا لیکن میں نے اپنی زندگی میں 5 دفعہ الیکشن لڑا، میرے پوسٹر پر نواز شریف کے سوا کسی تصویر ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ 2013ء میں اللہ پاک نے ہمیں الیکشن میں فتح سے ہمکنار کیا۔ طوطا فال نکالنے والوں نے، ایمپائروں نے، دھرنے والوں نے اور نجومیوں نے اپنا زور لگایا، تاہم میاں نواز شریف کی قیادت میں یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سال سے مخالفین نے کوششیں کیں کہ جو آپ کے ووٹوں سے کامیاب ہوا تھا ناکام ہو جائے لیکن عوام نے اپنے ووٹ کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیا۔