گیس چوروں کے خلاف مہم تیز ، کراچی ، کوٹری اور نوابشاہ میں چھاپے 

649

کراچی میں رنگ سازی کے کارخانے ، بیکری ، بار اور 3ہوٹلوں پر چھاپےایف آئی آ ر در ج

گیس چور کتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہو ں ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی ۔ آپریشن چیف بریگیڈئر(ر) محمدا بوذر
کراچی  :سوئی سدرن گیس نے کراچی ، کوٹری اور نوابشاہ میں گیس چوروں کے خلاف کاروائی کی جس کے دوران 3 سی این جی اسٹیشنز کو سیل کردیا گیا جبکہ درجنوں ڈائریکٹ لائین پر چلنے والے کنیکشنز کاٹ دئے گئے۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایس او ایس ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر اس کا مالک ربڑ کے پائپ سے ڈائریکٹ گیس چوری کر رہا تھا۔ ایس ایس جی سی ٹیم نے گیس کنیکشن منقطع کرکے ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سی جی ٹی او کی ٹیم نے کراچی کے علاقے لیاری میں دھاگہ رنگنے والے کارخانے پر چھاپہ مارا جہاں فیکٹری کا مالک گھریلو کنیکشن کو کمرشل مقاصد کے لئے گیس استعمال کر رہا تھا، جبکہ 3 ہوٹلوں پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں پر مالکان گھریلو کنیکشنز سے پلاسٹک فیکٹری اور ہوٹل چلا رہے تھے۔ ایس ایس جی سی ٹیم نے ایسے کنیکشنز منقطع کرنے کہ بعد لوڈ کے حساب سے رقم چارج کردی گئی۔ ان صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ آر ایل این جی پر کنیکشن حاصل کرنے کیے لئے درخواست دیں۔ دوسری جانب کوٹری کے علاقے میں ایک پلاسٹک فیکٹری ،سچل ہوٹل، بسم اللہ ہوٹل اور جھولے لال ہوٹل پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں ملزما ن گھریلوکنیکشز کو کمرشل مقاصد کے لئے گیس استعمال کر رہے تھے۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس چوری روکنے کے لیے قائم کردہ ٹاسک فورس کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشن ( سی جی ٹی او) نے نوابشاہ ریجن کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش والے دنوں میں گیس چوری کر کہ سی این جی اسٹیشنز کھولے رکھنے والے مالکان کے خلاف چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 3 سی این جی اسٹیشنزکو سیل کردیا ہے، جبکہ متعدد سی این جی اسٹیشنز پر نگرانی شروع کردی ہے۔ سیل کئے جانے والے سی این جی اسٹیشنز میں میسرز سچا سی این جی اسٹیشن مورو، مصطفیٰ سی این جی اسٹیشن مورو اور عوامی سی این جی اسٹیشن قاضی احمد شامل ہیں۔
سیل کیئے گئے سی این جی اسٹیشنز کو پہلے مرحلے میں 48 گھنٹے کے لئے بند کر دیا گیا ہے جب کہ ان کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے ایسا غیر قانونی عمل جاری رکھا تو سزا کے طو ر پر ان کے اسٹیشن کی گیس بندش کا دورانیہ بڑھادیا جا ئیگا اور ان کا لائیسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے سیل کی کی گئی سی این جی اسٹیشنز پر کاؤنٹر گیس تھیفٹ اینڈ ریکوری ایکٹ کہ تحت لوڈ چیکنگ کے بعد لوڈ کی رقم چارج کی جائے گی، جب کہ اس سے پہلے کراچی اور بلوچستان کے علاقے مستونگ کے اطراف میں بھی کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشن ( سی جی ٹی او) ٹیم کی جانب سے چھاپہ مار کاروائی کی گئی جہاں گھریلو صارفین گھریلو کنیکشن کو کمرشل مقاصد پر استعمال کر رہے تھے۔ لہذا ان صارفین کے کنیکشز کاٹ دیئے گئے ہیں ا ، اور گیس لوڈ کے حساب سے ریکوری چارج کی جائے گی۔ ان کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کمرشل مقاصد کے لئے وہ آر ایل این جی پر کنکشن حاصل کرنے کے لئے درخواست دیں ۔
سی جی ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر رٹائرڈ محمد ابو ذر نے کہا ہے کہ گیس چور کتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہو ں ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی ۔
ایس ایس جی سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گیس کی چوری روکنے میں کمپنی کے ساتھ تعاون کریں ۔
دوسری جانب سی جی ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر رٹائرڈ ابو ذر نے کہا کہ گیس چورخواہ جتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہون ان کے خلاف بنا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔