اربوں روپے کا ترقیاتی فنڈ استعمال نہ کرنے پر سٹی کونسل میں قرار داد جمع

283

کراچی (رپو رٹ:منیر عقیل انصاری)بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جما عت اسلا می کے پارلیما نی لیڈر جنید مکاتی کی سر براہی میں پارلیمانی وفد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ میں ترقیاتی کا موں کے لیے رکھے گئے ساڑھے26ارب روپے کا ترقیا تی فنڈ استعمال نہ کر نے پر سٹی کونسل میں قرارداد جمع کرادی۔ قرار داد میں انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ 2016-17ء اور بجٹ 2017-18ء میں رکھے گئے کراچی کے لیے ساڑھے26 ارب روپے کے فوری طور پر ترقیاتی کام کرائے جائیں اورہر یوسی میں1کروڑ 32 لاکھ روپے جو کونسل کے تمام اراکین کے لیے رکھے گئے ہیں،سے فوری طورپر ترقیاتی کام کرائے جائیں۔ جمع کر ائی گئی قرا رداد میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے عوام پر بہت ظلم ہوچکا۔ عوام کو فوری طورپر ان کا حق دیاجائے اور فوری طورپر ترقیاتی کام کرائے جائیں تاکہ کراچی کے عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں اور بلدیاتی سہولیات حاصل ہوسکیں۔ قرارداد کے تجویز کنندگان میں جنید مکاتی، ولید احمداو رتائید کنندگان میں حنیف میمن اورعبدالصمد شا مل ہیں۔ یو نین کمیٹی 30کلفٹن کے چیئرمین حنیف میمن نے جسارت سے گفتگو کر تے ہو ئے شہر کے حا لات اور اپنے علا قے کے مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ میئر کراچی نے اپنے پو رے سیشن میں کراچی کی ترقی کے لیے کو ئی کا م نہیں کیا۔ آئے روز کراچی کی صورتحال خراب سے خراب تر ہو تی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کو کراچی کے شہر یوں کے مسائل حل کرنے میں کو ئی دلچسپی نہیں ہے ۔ سٹی کو نسل اجلاس میں میئر کراچی چڑیا گھر اور سفاری پا رک کے لیے تو با ت کرتے ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ میں کراچی کی ترقیا تی کا موں کے لیے مختص کیے گئے بجٹ سا ڑھے 26ارب روپے جو شہر کی ترقی پر خرچ کر نے ہیں اس پر میئر کراچی کو ئی بات نہیں کرتے جس سے ان کی شہر کراچی سے دلچسپی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تبا ہ حا ل کراچی کی بحالی اور بہتری کے لیے اب بڑے اور عملی اقدامات کر نے کی ضرورت ہے۔ ملک کو سب سے زیادہ ریو نیو دینے والے شہر کو نظر انداز کر نا بند کیا جائے۔کراچی ترقی کر ے گا تو پا کستان ترقی کرے گا۔