شہر قائد میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز

461

شہر قائد میں سات روزہ انسدا د پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، مہم کے دوران 188یونین کونسلوں میں22 لاکھ سے زائد 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاوٓکے قطرے پلائیں جائیں گے۔

کراچی میں سات روزہ انسدا د پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے،چھ روز مہم کے دوران بائیس لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،مہم188 یونین کونسلوں میں چلائی جائے گی.

اس دوران9000 پولیو ٹیمیں ان یونین کونسلز میں پولیو سے بچاوٓکے قطرے پلائیں گی، ٹیم چار افراد پر مشتمل ہو گی، مہم میں ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے 6000 رینجرز اور پولیس اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں 

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو تحفظات ہیں وہ اسپتال جا کر بچوں کو قطرے پلوائیں۔