لارڈ نذیر کا مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ

372

برطانوی دارالامراء کے رکن کشمیری رہنماء لارڈ نذیر نے مولانا فضل الرحمان کو چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں مولانا نے مسئلہ کشمیر پر منہ نہ کھولنے کی قسم کھا رکھی ہے۔

لارڈ نذیر احمد نے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فضل الرحمان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پراسرار خاموشی کو افسوسناک قرار دیا۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بتایا کہ حریت رہنماء کو سلو پوائزنگ کی جا رہی ہے اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک دہشت گرد نہیں، حریت پسند ہیں، بھارتی فوج نے مظالم سے انہیں زندہ لاش بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے عالمی سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔