چھوٹے تاجروں ودکانداروں کے مسائل کے حل کے لیے عملی طور پرکام کر رہے ہیں

381

کراچی:آل آئرن اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)کے وفد نے صدر حماد پونا والاکی قیادت میں دیگر عہدیداران عباس جلالی ، جاوید شکور،عارف کریم اور شفیق سکھر والا کے ہمراہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی ) کے صدر مفسرعطا ملک سے گزشتہ روزکے سی سی آئی کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر وفد نے کاروباری ٹیکسز، امن وامان کی صورتحال،بلدیاتی کاموں میں تاخیر، پاکستان اسٹیل مل کی بحالی اورتاجروں و دکانداروں کے درپیش مسائل سے متعلق دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے آل آئرن اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)کے صدر حماد پونا والا کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔ قبل ازیںآل آئرن اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)کے صدر حماد پونا والا نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجروں کی سرپرستی کرنے والی تنظیم ہے ، اس میں کوئی شق نہیں کہ کے سی سی آئی نے چھوٹے تاجروں ودکانداروں کے مسائل کے حل کیلیے ماضی میں بھی نہ صرف آواز بلند کی بلکہ عملی طور پرکام کر کے دکھایا۔ صدر حماد پونا والا نے صدر کے سی سی آئی مفسرعطا ملک کی جانب سے وفد کو وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کی کے سی سی آئی ہمارے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تاون کرے گی۔ اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر مفسرعطا ملک نے کہا کہ کے سی سی آئی کے دروازے ماضی میں بھی آپ لوگوں کے لیے کھولے ہوئے تھے

، آئندہ بھی کھولے ر ہیں گے ۔ صدر مفسرعطا ملک نے صدر حماد پونا والا اور ان کے ساتھ آ نے والے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائیں گی۔ وفد میں آل آئرن اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر عباس جلیل،نائب صدر جاوید شکور ،سیکرٹری جنرل رضوان سکھروالا،فنانس سیکریٹری عارف بھائی مالایا،پیٹرن انچیف شفیق سکھروالا،فاروق جعفرانی،مصطفی لاکنڈ والا،اخترسعید،نعمان پیرانی،شاہد ،صادق،عمران ،نعمان ،کامران ،زین شجاع، عبدالرزاق ،احمد رضا،حمزہ نور ،اقبال ودیگر بھی شامل تھے ۔+

3