ڈاؤاسپتال کا ڈی ایچ اے سٹی میں افتتاح

556

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)گورنر سندھ محمد زبیر منگل 20فروری کو ڈاؤ اسپتال واقع سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کا افتتاح کرینگے۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد سعید قریشی کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر واقع ڈی ایچ اے سٹی جلد ہی 24گھنٹوں کا جدید اسپتال شروع کردیا جائے گا۔

جسے وقت کے ساتھ اپ گریڈ کیا جاتا رہے گا۔ فی الحال ڈاکٹرز، ڈینٹل اور لیباٹری کی سہولتوں کے ساتھ 8گھنٹے کی او پی ڈی شروع کی جارہی ہے۔جس کا افتتاح گورنر سندھ کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے سٹی سپر ہائی وے پر وسیع کشادہ اسپتال کی عمارت تیار ہے، جس کا آغاز جدید طبی آلات اور ایمبولینس کی سہولت کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ یہ دس ایکڑ پر جدید ڈاؤ یونیورسٹی کے تیسرے کیمپس کی جانب ایک قدم ہے۔ مستقبل میں ڈی ایچ اے سٹی کے سیکٹر تھری میں واقع جدید تدریسی اسپتال ہوگا، جو نہ صرف شہری سندھ بلکہ دیہی سندھ کیلیے انتہائی مفید ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8گھنٹے کی او پی ڈی بتدر یج ایک جدید اور مکمل اسپتال میں تبدیل ہوجائے گا۔ جو بلا آخر ایک مارڈ ن میڈ یکل کالج کی شکل اختیار کرے گا۔پروفیسر ڈاکٹرمحمد سعید قریشی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ڈی ایچ اے اور ڈاؤ یونیورسٹی کا مشترکہ پروجیکٹ انشاء اللٰہ جلد ہی کامیابی کی بلندیوں کو چھو لے گا