سندھ میں مویشیوں کے دودھ میں اضافے کرنے والی ادویات پر پابندی عائد

441

کراچ : حکومت سندھ نے انڈر سیکشن 144 (6) سی آر پی سی کے تحت مویشیوں کے دودھ میں اضافہ کرنے والے انجیکشنز بشمول بووائن سوماتو، ٹروفن (rBST) اور ان سے متعلقہ ڈرگز کی خرید و فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سیکشن 188 پی پی سی کے تحت تحریری طور پر سیکشن سی آر پی سی کی خلاف ورزی پر شکایات کا اندراج کرے۔