زینب کے قاتل کے مقدمے کا جلد فیصلہ آنا خوش آئند ہے ،حاجی ظفر اقبال

98

راولپنڈی(جسارت نیوز)زینب کے سفاک جنونی قاتل کے کیس کا جلد فیصلہ آنا خوش آئند ہے لیکن اسے عوامی مطالبے کے مطابق سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ قاتل عمران ایک جنسی جنونی اور سیریل کلر ہے۔ اسے سرعام پھانسی پر لٹکانے کے لیے آئین میں ترمیم کرنی پڑے تو وہ بھی کی جائے تا کہ وہ نشان عبرت بن جائے اور آئندہ کوئی بھی سفاک شخص ایسی حرکت کا سوچ بھی نہ سکے اور معاشرے سے ایسے سفاکی کا خاتمہ ہو سکے۔کیوں کہ یہ کوئی عام کیس نہیں ہے اس لیے اسے خاص بنیادوں پر دیکھے جانے کی ضرورت ہے۔