شہر قائد میں دھند کا راج

527

کراچی: شہر میں صبح سویرے ہونے والی شدید دھند کے باعث حد نگاہ بہت کم رہ گئی، جس کے باعث اسکول اور دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔

fog-3

تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے شدید دھند کے باعث اسکول  اور دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ 50 سے 100 میٹر تک ہو گئی جب کہ دھند کے باعث اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کی آمدورفت بھی تاریخ کا شکار ہوئی۔

fog-1

پی آئی اے کی فلائٹ انکوائری کے مطابق پاکستان سمیت بیرون ملک جانے والی کئی پروازوں کو معطل کرنا پڑا ہے جبکہ ائیر پورٹ پر موجود افراد نے فجر کی نماز بھی ائیرپورٹ لاؤنج میں ادا کی۔

fog-2

دوسری جانب سورج نکلتے ہی دھند چھٹنے لگی ہے اور مطلع صاف ہونے لگا ہے۔