گلف فوڈ ریپ کے دوران بین الاقوامی ایوارڈ تقریب سنگ میل ثابت ہوگی۔ چوہدری سمیع اللہ چیئرمین 

422

رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان REAPکے سینیئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان نے گذشتہ روز گلف فوڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ گلف فوڈ نمائش خوراک کے سلسلے میں ہونیوالی دنیا کی اہم ترین نمائش ہے

دنیا کے کئی ممالک خصوصاََ خوراک کے برآمدکنندگان مثلاََ پاکستان ، انڈیا ، تھائی لینڈ ، ویتنام و دیگر ممالک کی کمپنیاں اپنے اسٹال لگاتی ہیں ۔ یہ نمائش 22فروری تک جاری رہے گی ۔اس نمائش میں پاکستان پویلین کے انتظامات وفاقی وزارت تجارت کے ادارے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان TDAPکے زیرنگرانی ہوتے ہیں ۔اس سال وفاقی سیکریٹری تجارت یونس دھاگہ اور سیکریٹری TDAPانعام اللہ خان نے خصوصی دلچسپی لے کر اس نمائش میں پاکستانی پویلین کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں جو کہ امید ہے کہ آئندہ سال اس میں مزید بہتری آئے گی ۔

پاکستان سے چاول کے ایکسپورٹرز نے بڑی تعداد میں اپنی کمپنیوں کے دیدہ زیب اسٹال لگائے ہوئے ہیں جو اس نمائش کے دوران اپنی پروڈکٹ کی مارکیٹنگ کریں گے۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں تمام دنیا سے تاجر برادری اور اسکے علاوہ بڑی تعداد میں چاول کے خریدار بھی اس نمائش کا دورہ کرتے ہیں جس سے امید ہے کہ پاکستان کے چاول کے ایکسپورٹرز کو اچھے بر آمدی آرڈر ملنے کا امکان ہے جو کہ چاول کی بر آمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔

چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستانREAPچوہدری سمیع اللہ نے بتایا کہ اس نمائش کے دوران 20فروری کو ہم ایک بڑا پروگرام پاکستانی چاول کے بڑے خریداروں کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کر رہے ہیں جسمیں متوقع مہمان خصوصی دبئی کے وزیر برائے سائنسی تحقیقات جناب شیخ نہیان بن مبارک ال نہیان اور پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جناب پرویز ملک ہوں گے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جو رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کرنے جارہی ہے ۔ اس پروگرام میں دنیا کے اہم ممالک سے چاول کے بڑے خریدار جنکو REAPکے ممبران نے نامزد کیا ہے انکو ایوارڈ سے نوازا جائے گا جس سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کا ایک اچھا تاثر نمایاں ہوگا جو کہ مستقبل میں ان خریداروں اور REAPکے ممبران کے مابین تجارتی تعلقات میں مزید بہتری لائے گا ۔

اسکے علاوہ اس تقریب میں دنیا کے کئی ممالک کے بڑے خریدار موجود ہوں گے جن سے REAPکے ممبران کا ان کے ساتھ اچھا INTERACTIONرہے گا جو کہ چاول کی بر آمدا ت بڑھانے کیلئے ناگزیر ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی بر آمدی قیمتیں عدم استحکام /مندی کا شکار ہیں کیونکہ گلف فوڈ کی وجہ سے تمام چاول بر آمد کرنے والے ممالک خصوصی مارکیٹینگ کرتے ہیں جسکی وجہ سے بھی بر آمدی قیمتیں زوال پذیر ہوتی ہیں تاہم ہمیں امید ہے کہ آئندہ مہینوں میں ہمیں پاکستانی چاول کی بہتر قیمتیں حاصل ہوسکتی ہیں ۔ اس نمائش میں شرکت کرنے والے ممتاز چاول کے ایکسپورٹرز میں چوہدری محمد شفیق، ملک محمد جہانگیر ، جاوید علی غوری، فواد حامد غریب، شاہد تو ا والا ، ندیم پولانی ، ٹیکا مل، چیلارام کیولانی ودیگر REAPکے ممبران شامل ہیں ۔