ایوان نے چینی زبان کو قومی زبان کا درجہ دینے کی کوئی قرارداد منظور نہیں کی:چیئرمین سینیٹ

793

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ ایوان نے چینی زبان کو قومی زبان کا درجہ دینے کی کوئی قرارداد منظور نہیں کی ہے ہم کسی دوسرے ملک کی زبان کو قومی زبان کا درجہ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں .

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے کہا کہ اردو ہماری اپنی قومی زبان ہے اور ہم نے صوبائی زبانوں کی ترویج دینے کا کہا تھا ،

آئین کے آرٹیکل 251کے تحت صوبائی زبانوں کو فروغ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ،یہ غلط تاثر ہے کہ ہم نے چینی زبان کے بارے میں قرارداد پاس کی ہے کہ اس کو قومی زبان کا درجہ دیا جائے، اسکی رپورٹنگ غلط ہوئی ہے،

چینی زبان کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے قرارداد پاس کی تھی جو سی پیک کے تناظر میں تھی کہ عوام اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔