سافٹ ویئر گروپ اور نیشنل ڈیٹا کنسلٹنٹس کے مابین شراکت داری کا اعلان

309

کراچی : مالیاتی خدمات کی فراہمی کے لئے ڈلیوری چینل اور انٹیگریشن سلوشنز میں بین الاقوامی کمپنی سافٹ ویئر گروپ نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے والی ایوارڈ یافتہ نیشنل ڈیٹا کنسلٹنٹس (این ڈی سی) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ شراکت داری MENA (مشرق وسطیٰ و نارتھ افریقہ) کے خطے میں آپریشنز کو توسیع دینے کے لئے سافٹ گروپس کی حکمت عملی میں تعاون اور خدمات کے شعبہ میں این ڈی سی کے ترقی یافتہ پورٹ فولیو کو شامل کرے گی۔
این ڈی سی سافٹ وئر گروپ کے اہم بزنس ڈویلپمنٹ اور امپلی منٹیشن پارٹنر کے طور پر کردار ادا کرے گی تاکہ کمپنی کو مقامی مارکیٹوں میں عظیم صلاحیتوں کے ساتھ داخل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ یہ شراکت داری پاکستان اور افغانستان میں قابل عمل بنائی جا رہی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے پاکستان میں مالیاتی اداروں کی جانب سے مشترکہ تجاویز میں پہلے ہی اہمیت کے حامل امور میں دلچسپی ظاہر کر رکھی ہے۔ یہ شراکت داری MENA اور ایشیا پیسیفک کے خطوں میں مزید وسعت اختیار کرے گی۔
این ڈی سی مالیاتی خدمات کی صنعت کے تمام شعبوں میں معلومات اور تجربہ رکھتی ہے۔ انٹیگریشن اور متبادل ڈیلیوری چینلز میں سافٹ ویئر گروپ کی وسیع مہارت کے ساتھ اشتراک سے دونوں کمپنیاں مالیاتی تنظیموں بالخصوص بینکوں، برانچ لیس بینکوں اور مائیکرو فنانس اداروں میں ڈیجیٹل حکمت عملیوں اور مارکیٹ میں زیادہ موثر ثابت ہوں گی۔
سافٹ ویئر گروپ کے سی ای او کالن رادیو نے کہا کہ ہمیں این ڈی سی کے ساتھ MENA کے خطے میں ہمارے آپریشنز کی ترقی کے لئے شراکت داری پر خوشی ہے۔ کمپنی مالیاتی شعبہ میں شناخت رکھتی ہے اور یہ شراکت داری مقامی مارکیٹس میں سافٹ ویئر گروپ کے لئے تذویراتی اہمیت کی حامل ہوگی۔ ہم این ڈی سی کے ساتھ طویل المدت تعاون کے قیام اور ان کی ڈیجیٹل خدمات میں مالیاتی اداروں کی معاونت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
این ڈی سی کے صدر اور سی ای او امارہ مسعود نے کہا کہ این ڈی سی کو بینکوں کو فروغ دینے کے لئے سافٹ ویئر گروپ کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔ خطے میں ڈیجیٹل فنانس انڈسٹری متحرک ہے اور جیسے یہ فروغ حاصل کر رہی ہے، یہ درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے مسلسل جدت لا رہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ این ڈی سی کی موجودگی، مقامی مارکیٹ میں مہارت اور سافٹ ویئر گروپس کے جدید طریقے مثبت اثر ڈالے گی۔ ہم اس تذویراتی اور طویل المدت پارٹنر شپ کی جانب دیکھ رہے ہیں جو پاکستان میں 12 بنکوں سمیت این ڈی سی کے موجودہ کلأنٹس کو فروغ دے گی۔