پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات دنیا میں سب سے زیادہ ہوتی ہیں۔ رپورٹ

372

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات دنیا میں سب سے زیادہ ہوتی ہیں۔جبکہ افغانستان اور سینٹرل افریقن ری پبلک میں بھی بچوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ 

یونیسف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نومولود بچوں کی اموات کے لحاظ سے دنیا کا بدترین ملک ہے۔

پاکستان میں اس وقت پیدا ہونے والے 22 بچوں میں سے ایک پیدائش کے پہلے ماہ ہی موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

افغانستان اور سینٹرل افریقن رپبلک بھی ان ممالک میں شامل جہاں نوزائیدہ بچوں کے زندہ رہنے کے امکانات سب سے کم ہیں۔

یونیسف کا کہنا ہے کہ غریب ممالک میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح میں کمی لانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب جاپان، سنگاپور اور آئس لینڈ میں پیدا ہونے والے بچے اس معاملے میں سب سے زیادہ خوش قسمت ہیں۔