نواز شریف کو سزا دی تو جنگ ہوگی، وزیر اعظم

923
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا، اس کے باوجود اگر کوئی انہیں سزا دینے پر بضد ہے تو ہم یہ جنگ لڑیں گے۔ان کے بقول سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف گرفتاری کے لیے تیار ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایک شخص سابق وزیراعظم ہے اور
عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے، پھر بھی ضروری ہوا تو نام ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلہ اچھا نہیں تھا، متنازع تھا، کیا اس فیصلے کا دنیا میں کہیں حوالہ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص حالات میں اسمبلیوں کی مدت ایک سال تک بڑھائی جا سکتی ہے، اس حوالے سے آئین میں شق موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب ایک ادارہ ہے اور حکومت بھی ایک ادارہ ہے، دونوں اپنا اپنا کام کر رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے امید کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات 31 جولائی سے قبل ہوجائیں گے جبکہ ان کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہوں گے۔