پالتوجانوروں کے شوقین حضرات کے لئے بڑی خبر, نیسلے پورینا 

533

اسلام آباد:  نیسلے نے لیبراڈور ریٹریور کلب آف پاکستان کے ساتھ تعاون کرکے، پالتو جانوروں کے اپنے شہرۂ آفاق برانڈ “Nestle Purina” کو متعارف کرادیاہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان میں پالتو جانوروں کے لئے بین الاقوامی معروف پریمئم فوڈ برانڈ نیسلے پورینا کا آغاز ہوا ہے جو کہ 80 سال سے زائد عرصے سے پالتو جانوروں کی خوراک میں عالمی طور پر سب سے آگے ہے، اور پالتو جانوروں کے لئے اعلیٰ معیارکی غذائیت سے بھرپور مصنوعات فراہم کرکے صارفین کو قدر فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے پالتو جانوروں کی زندگیوں کو بہتر کرنے میں مدد کرسکتے ہیں ۔
برانڈ کو عوام سے متعارف کرانے کے لئے ، رفیع کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک ڈاگ شو منعقد کیا گیا جس کے جج ایک معروف ڈاگ بریڈر Tabatha Buckley Bettis تھیں جو امریکہ سے خصوصی طور پر اسی لئے پاکستان آئیں تھیں، Tabatha Buckley Bettis کئی ممالک میں شوز کی جج رہیں ان میں آسٹریلیا، امریکہ، کینیڈا، آئر لینڈ، چلّی، نیوزی لینڈ اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔

اس موقع پرنیسلے کے کارپوریٹ امور کے سربراہ ، وقار احمد نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا:’’ ہم پاکستان میں نیسلے پورینا کے آغاز پر بہت خوش ہیں، یہ برانڈ دنیا بھر میں صارفین کے لئے پالتو جانوروں کی خوراک کا پریمئم انتخاب ہے، برانڈ پورینا بلیوں اور کتوں کے لئے اعلیٰ معیار کی غذائی خوراک فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا عہد ہے۔‘‘

دنیا بھر میں پورینا ہر نسل اور پس منظر کے کتوں کا ایک طویل المدتی اسپانسر ہے۔اس رجحان کی پاکستان آمد ملک میں تمام پالتو جانوروں کے مالکان کے لئے ایک اچھی خبر ہے، اور ہر ایک کو بہترین طور پر کتوں کی دیکھ بھال کا موقع ملتا ہے۔