نوازشریف ن لیگ صدارت سے نااہل؛ سینیٹ امیدواروں کے ٹکٹ بھی منسوخ

1034

سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات کے بل کے خلاف   حزب مخالف کی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کی سیاسی جماعت کی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں نوازشریف کے بطور پارٹی صدر اٹھائے گئے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے ۔ اور ن لیگ کے سینیٹ امیدواروں کے ٹکٹ بھی منسوخ کردیے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ سنہ2017  کی ترمیم 203 کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے اس کالعدم  قرار دے دیا ہے

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہ اترنے والا شخص پارٹی کا صدر نہیں بن سکتا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ اللہ تعالیٰ ہے ،آرٹیکل سیاسی جماعت بنانے کا حق دیتا ہے جس میں قانونی شرائط موجود ہیں۔