پندرہ فروری 2018 ء تک 2 لاکھ 40 ہزار زائد ٹیکس گوشوارے جمع کرائےگئے

518

کراچی:گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017۔18ء میں 15 فروری 2018ء تک 2 لاکھ 40 ہزار زائد ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال میں 15 فروری 2018ء تک 1.238 ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں

گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 9 لاکھ 98 ہزار ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 2 لاکھ 40 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق گذشتہ مالی سال 2016۔17ء کے دوران 1.39 ملین، مالی سال 2015۔16ء کے دوران 1.26 ملین، مالی سال 2014۔15ء کے دوران 1.103 ملین اور مالی سال 2013۔14 کے دوران 9 لاکھ 35 ہزار 776 ٹیکس گوشوارے جمع کروائے گئے تھے۔