جماعت اسلامی ضلع اٹک  کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

58

اٹک (وقائع نگار خصوصی) قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ میاں محمد جنید،نائب امرائے ضلع اقبال خان، ناصر اقبال خان ،ڈاکٹر نور حسین ملک اورقاری خورشید حسین ، ناظم مالیات حبیب الرحمن ،ناظم نشرو اشاعت سید ثنا اللہ بخاری اور امیر شہر ممتاز حسین خٹک نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں سابق امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک برکت علی خان کی بیوہ اور واجد علی خان ایڈووکیٹ ،واثق علی خان ، ثاقب علی خان اور اویس علی خان کی والدہ اور لیاقت علی خان کی بھاوج کی وفات پر دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور تمام لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔