اسدی افواج کی فضائی بمباری 200سے زائد شہری جاں بحق

548

دمشق: شامی افواج کی باغیوں کے زیر قبضہ مغربی غوطہ میں مسلسل تیسرے روز بھی فضائی بمباری 200 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ،جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری کا کہناہے کہ 57 بچوں سمیت کم ازکم 194 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسدی افواج کی جانب سے لگاتار فضائی بمباری کی جارہی ہے جس میں بڑے پیمانے پر تباہی اور عام شہری جاں بحق ہورہے ہیں ۔ شامی فورسز کی جانب سے باغیوں کے مقبوضہ علاقے میں فضائی کارروائی کے علاوہ راکٹ اور آرٹلری فائر بھی کیے گئے۔

syria-2

انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری نے انکشاف کیا ہے کہ شامی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 13 بچوں سمیت کم ازکم 50 شہریوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی غوطہ کا علاقہ 2012 سے باغیوں کے قبضے میں ہے جو دمشق کے قریب اپوزیشن کا آخری مورچہ ہے جبکہ صدر بشارالاسد اس علاقے کا قبضہ شدید کارروائی کے بعد دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

syria-4

خیال رہے کہ 19 فروری کو ہونے والی کارروائی میں 39 بچوں سمیت 127 شہری جاں بحق ہوگئے تھےجو غوطہ کی گزشتہ 4 برس کی تاریخ میں خونی اور سیاہ ترین دن تھا۔

syria-1

دوسری جانب اسدی افواج مسلسل غوطہ پر بموں کی برسات کررہی ہےجس کی وجہ سے اقوامِ متحدہ اور دیگر ادارےان علاقوں میں امداد پہنچانے سےبھی قاصر ہیں جہاں بمباری سے بچنے والے لوگ بھوک سے مررہےہیں۔