پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن بھی مندی،انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی حدسے گر گیا

528

کراچی :پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی حدسے گر گیا اور42900پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید49ار ب روپے ڈوب گئے ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی افراتفری کی صورتحال پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر تیزی کیساتھ اثر انداز ہو رہی ہے

،مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں نے بدھ کے روز بھی سرمائے کے انخلاء کا جاری رکھا جس کی وجہ سے مارکیٹ مندی کے گرداب میں آچکی ہے ،تجزیہ کاروں نے آئندہ دنوں میں مارکیٹمیں مندی کے بادل گہرے ہونے کے خدشے کا اظہار بھی کیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں انڈیکس42ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے گرنے کا امکان ہے

۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں375.17پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 43294.95پوائنٹس سے کم ہو کر 42919.78پوائنٹس ہو گیا اسی طرح266.87پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 21409.15پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31187.07پوائنٹس سے گھٹ کر 31024.41پوائنٹس ہو گیا ۔ کاروباری اتار چڑھاؤ کے سب رونما ہونیوالی مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں49ارب14کروڑ26لاکھ65ہزار471روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 89کھرب72ارب31کروڑ 2لاکھ24ہزار270روپے سے کم ہو کر 89کھرب23ارب16کروڑ75لاکھ 58ہزار799روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 8ارب روپے مالیت کے 18کروڑ80لاکھ66ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 7ارب روپے مالیت کے 16کروڑ97لاکھ 9ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر350کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے156کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،177میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ازگارڈ نائن 1کروڑ52لاکھ ،لوٹے کیمکل 95لاکھ12ہزار ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ93لاکھ26ہزار ،دوست اسٹیل لمیٹڈ84لاکھ2ہزار اور میٹکو فوڈز لمیٹڈ81لاکھ6ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے38.10روپے کے اضافے سے ہینو پاک موٹرکے حصص کی قیمت1231.10روپے اور 18.52روپے کے اضافے سے ملت ٹریکٹرزکے حصص کی قیمت 1291.73روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان میظ اور وائتھ پاک لمیٹڈ حصص کی قیمتوں میں بالترتیب100.00روپے اور55.62روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد رفحان میظ کے حصص کی قیمت کم ہو کر6900.00روپے اور وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت کم ہو کر1718.73روپے پر آگئی ۔