پاکستانی سمندری خوراک کی برآمد میں اضافہ

283

دنیا بھر میں پاکستان کی سمندری خوراک (سی فوڈ) کی طلب میں بتدریج اضافے کے باعث اس کی برآمد 18 فیصد بڑھ گئی۔

پاکستان سی فوڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حالیہ چند برس سے بالعموم اور گزشتہ سال سے بالخصوص پاکستانی سی فوڈ کی برآمد میں اضافہ جاری ہے، 14۔2013ء میں پاکستان سے 143.235 ملین ڈالر کی سمندری خوراک برآمد کی گئی جبکہ 16۔2015ء کے 8 ماہ( جولائی تا فروری) کے دوران یہ برآمدات بڑھ کے 156.854 ملین ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔

ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ 18۔2017ء کے پہلے 8 ماہ ( جولائی تا فروری) پاکستانی سمندری خوراک کی برآمدات 234.758 ملین ڈالر تک جاپہنچی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 18.18 فیصد زائد ہیں، برآمدات میں مزید اضافہ کا بھی امکان ہے۔