ایکسپورٹرز  کی عالمی ایوار ڈمیں شرکت پاکستانی چاول کی بر آمدات کے لیے اہم ہے۔ وزپرویز ملک 

527

پاکستانی چاول کے بین الاقوامی خریداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ چوہدری سمیع اللہ ، رفیق سلیمان 

پاکستانی چاول دنیا کے سو سے زائد ممالک میں بر آمد کیا جاتا ہے جس کا ثبوت آپ کی تقریب میں موجودگی تھی

رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان REA دبئی میں پاکستانی چاول کے بین الاقوامی خریداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا جسمیں تمام دنیا سے پاکستانی چاول کے خریداروں نے شرکت کی ۔ جن میں خصوصاََ متحدہ عرب امارات ، افریقی ممالک ، فرانس ، اسپین، تھائی لینڈ ، برطانیہ ، تنزانیہ ، صومالیہ ، ایران ، کینیا ، اومان ، سنگاپور ، سعو دی عرب، سری لنکا ، کینیڈا ، یمن ، یورپی ممالک، ہا لینڈ ، جرمنی او ر پانا مہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی چاول کے (31)بڑے خریداروں کو اس تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی دبئی کے وزیر برائے سائنسی تحقیقات جناب شیخ نہیان بن مبارک ال نہیان اور پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک تھے ۔ ان کے علاوہ اس تقریب میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان ، صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) غضنفر بلور اور پنجاب کے صوبائی سیکریٹری زراعت محمد محمود بھی موجود تھے ۔ چوہدری سمیع اللہ چیئرمین REAPنے اپنے استقبالیہ خطاب میں پاکستانی چاول کے تمام بین الاقوامی خریداروں کو ایوارڈ تقریب میں خوش آمدید کہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی چاول دنیا کے سو سے زائد ممالک میں بر آمد کیا جاتا ہے جس کا ثبوت آپ کی اس تقریب میں موجودگی ہے اور امید ظاہر کی کہ آپ آئندہ بھی اسی طرح پاکستانی چاول در آمد کرتے رہیں گے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جناب پرویز ملک نے اپنے صدارتی خطاب میں REAPکے تمام عہدیداروں کو اس شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسطرح کی تقریب پہلے کبھی منعقد نہیں کی گئی ا ور اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیئے ۔اس تقریب سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کا ایک اچھا تاثر نمایاں ہوگا جو کہ مستقبل میں ان خریداروں اور REAPکے ممبران کے مابین تجارتی تعلقات میں مزید بہتری لائے گا ۔ انہوں نے پاکستانی چاول کی برآمدات میں بہتری کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے سائنسی تحقیقات جناب شیخ نہیان بن مبارک ال نہیان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے بڑے گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں اور UAEمیں پاکستانی تاجروں کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں ۔

انہو ں نے پاکستانی تاجروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ سینیئر وائس چیئرمین REAPرفیق سلیمان نے تقریب کے آخر میں تمام مہمانا ن گرامی بلخصوص پاکستانی چاول کے تمام بین الاقوامی خریداروں کو انکے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ اسکے علاوہ اس تقریب میں خریداروں کو نامزد کرنیوالےREAPکے ممبران میں ممتاز چاول کے ایکسپورٹرز چوہدری مسعود اقبال ، فواد حامد غریب، شاہ جہاں ملک، محمو د مولوی ، رشید جان محمد ،چوہدری محمد شفیق، عبد اللہ ہاشوانی ، ٹیکا مل، نعمان شیخ ، شاہد تواوالا ، عبد اللطیف پراچہ ، جاوید علی غوری، عمران رشید و دیگر نمایاں ایکسپورٹرز شامل تھے۔تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت اور UAEکے وزیر برائے سائنسی تحقیقات جناب شیخ نہیان بن مبارک ال نہیان کو REAPکی یادگاری شیلڈ کا تحفہ پیش کیا گیا اسکے علاو ہ UAEکے وزیر کو قرآن پاک کا خوبصورت تحفہ پیش کیا گیا جس پر انہوں نے بڑی مسرت کا اظہار کیا اور REAPکے عہدیداروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔