شہریوں کی جانب سے سہل طریقہ کار سے” کٹیگری ون بلڈنگ پلان” منظوری کی سہولت کوسراہاگیاہے۔آغامقصودعباس

427
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس نے کہاہے کہ شہریوں کی بہترخدمت اور آسانیاں فراہم کرنے کیلئے “کیٹگری ون بلڈنگزکے پلان “کی منظوری کاطریقہ کاروضع کیا گیاہے،
افسران مقررہ مدت میں پلان کی منظوری کویقینی بنائیں ،بلاسبب تاخیرکرنے پرسخت محکمہ جاتی کارروائی
کی جائے گی ۔انہوں نے یہ بات ایس بی سی اے میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پرڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس نے” کٹیگری ون” سمیت تمام پلانز کومعیاد مقررہ میں منظوری پرزوردیتے ہوئے کہاکہ کٹیگری ون کے سلسلے میں منظوری کے اختیارات ڈائریکٹرز آف بلڈنگ کی سطح تک تفویض کئے گئے ہیں
جبکہ سینئرز ڈائریکٹر ز پرمشتمل مانیٹرنگ کمیٹی مانیٹرنگ رپورٹس ڈائریکٹرجنرل کو پیش کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ کٹیگری ون بلڈنگز پلانزکی منظوری اور کمپلیشن سر ٹیفکیٹ کے 30؍دن میں اجراء کویقینی بنانے والے افسران کے کام کوسراہااورکارکردگی کی بنیاد پرترقی بھی دی جائے گی تاہم اس سلسلے میں بلاوجہ تاخیری حربوں کوبرداشت نہیں کیاجائے گا
ایساکرنے والوں سے بازپرس ہوگی اوردیگرریجن میں ٹرانسفرسمیت محکمہ جاتی کارروائی کی صورت میں سزاکے عمل کا سامناکرناپڑے گا ، پلان فائل کودفتری اصولوں کے مطابق وقت مقررہ پرایک سیکشن سے دوسرے سیکشن تک پہنچنے کے عمل میں تسلسل لازمی برقراررکھناہوگا ،آفس ڈیکورم کے تحت ہی بہترنتائج کاحصول ممکن ہے ۔ڈائریکٹرجنرل نے فیلڈافسران کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ابتدائی بنیادی تعمیرپرکڑی نظررکھی جائے اور بنیادی ومنزلوں کی مرحلہ وار تعمیرات کے سرٹیفکیٹس پرسختی سے عملدرآمدکیاجائے
اس ضمن میں خلاف ورزی کی صورت میں تعمیرات و متعلقہ لائسنس آرکیٹکٹ اوربلڈرز کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے ،ایک موقع پر انہوں نے غیرقانونی بلڈنگز،یونٹ /پورشنز میں بجلی اورگیس کنکشن فراہمی کوسنگین عمل قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ معززہائی کورٹ آف سندھ کے حکم کی خلاف ورزی ہے اس لئے بلاتاخیراس کی نشاندہی اور قانونی طریقے سے عدالت میں پٹیشن داخل کروائی جائے،
تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پرواضح قانونی اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر ذمہ داری متعلقہ افسرپر ہوگی ۔آغامقصودعباس نے مزید کہاکہ شہریوں کی جانب سے سہل طریقہ کار سے” کٹیگری ون بلڈنگ پلان” منظوری کی سہولت کوسراہاگیاہے ہمیں اپنے فرائض خدمت کے جذبے سے اداکرناہوں گے۔
اجلاس میں ایس بی سی اے کے تمام ڈائریکٹرز،ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورسینئربلڈنگ انسپکٹرز شریک
تھے ۔واضح رہے کہ کراچی بلڈنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ریگولیشن 2002ء کے تحت “کٹیگری ون”بلڈنگز کے تحت (G+1)فلور کے حامل 399،اسکوئریارڈ تک کے رہائشی بنگلوز ،33؍فٹ تک کی اونچائی کی حامل 120،اسکوائریارڈ تک کے پلاٹ پرقائم کوئی بھی بلڈنگ اور غیرنقصاندہ اشیاء کاوئرہاؤس جس کی اونچائی 35؍فٹ یاجس کے پلاٹ کا رقبہ 1100،اسکوائریارڈ تک ہوکی اجازت دی جاسکے گی جس میں ضروری مراحل کے مکمل ہونے کے بعدکنسٹریکشن پرمٹ کااجراء 30؍یوم کے اندر اورضروری مراحل کے مکمل ہونے کے بعدفائنل انسپکشن و کمپلیشن پلان کا اجراء 30؍یوم کے اندرکردیاجائے گا۔ جس کی منظوری تک امور ڈائریکٹرز کی سطح تک ہی مکمل کئے جائیں گے ۔