یو بی ایل نے 7 ویں یو بی ایل ادبی ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کردیا

722

کراچی
کراچی میں حال ہی میں 7 ویں یو بی ایل ادبی ایوارڈ (UBL Literary Awards ) منعقد کئے گئے۔ پاکستانی مصنّفین کی ادبی کاوشوں کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ یو بی ایل مسلسل سات برسوں سے مذکورہ ادبی ایوارڈ منعقد کررہا ہے بینک نے مصنّفین کو انعامات سے نوازنے کا بھی اہتمام کیا۔ یہ ایوارڈ 9 ویں کراچی ادبی میلے (Karachi Literature Festival ) کے ساتھ منعقد کئے گئے۔
ایوارڈز کی سات اقسام کے لئے 100 سے زائدا ینٹریز وصول کی گئیں۔ان میں وہ کتابیں شامل تھیں جو پاکستانی مصنّفین کی جانب سے 2016 ء میں لکھی گئیں۔ججوں کے معزز پینل کی فہرست میں ڈاکٹر اصغر ندیم سیّد، ڈاکٹر آصف فرّخی،محترم غازی صلاح الدین، ڈاکٹر عارفہ سیّدہ، محترمہ کشور ناہید، ڈاکٹر انوار احمداور محترم مسعود اشعر شامل تھے۔
ہر کیٹیگری کے فاتحین درجِ ذیل ہیں :
اردو افسانہ (Urdu Fiction) :سمیع آہوجاکی لکھی ’’بجھارتیں نگار خانے کی‘‘
اردو غیر افسانوی(Urdu Non-Fiction) :ڈاکٹر عنبرین حسیب امبرکی لکھی ’’اردو میں ترقی پسند تنقید کا تحقیقی مطالعہ‘‘
اردو شاعری (دو فاتحین) (Urdu Poetry) :فرّخ یار کی لکھی ’’یہ ماہ و سال یہ عمریں‘‘ اور رحمن فراز/ ڈاکٹر وسیم عباس کی لکھی’’کلیات رحمن فراز‘‘
اردو ترجمہ (Translation into Urdu) :نجم الدین احمد کی ترجمہ شدہ ’’نوبل انعام یافتہ ادیبوں کی منتخب کہانیاں‘‘
بچوں کا اردو ادب (Children’s Urdu Litrature) :الطاف فاطمہ کی لکھی ’’ہائے میرا کن کٹا‘‘
انگریزی غیر افسانوی(English non-Fiction) :جاوید جبّار کی لکھی “Pathway”
بچوں کا انگریزی ادب (Children’s English Litrature) :فہمیدہ ریاض کی لکھی “Our Rumi”
اس موقع پر یو بی ایل کی صدر و سی ای او سیما کامل نے اپنے خطاب میں کہا:’’پاکستان ثقافتوں، زبانوں اور قوموں کا ایک شاندار مرکب ہے اور ہماری ادبی شناخت اس کا بہترین ثبوت ہے۔ یو بی ایل نے ملک کی ادبی دولت سے متعلق کردار ادا کرنے کے لئے لکھنے والوں کو تسلیم کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ادبی رفتار سست نہیں ہوگی اور مستقبل کی نسلیں اس ادبی خزانے سے فائدہ اٹھاتی رہیں گی۔