سلیم خان تنولی ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے عالمی تعلقات کے چیئرمین مقرر

578

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے محمد سلیم خان تنولی کو قائمہ کمیٹی برائے عالمی تعلقات کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری سال 2018 کے لیے کی گئی ہے۔ محمد سلیم خان تنولی فیکٹ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور عالمی تعلقات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ ایگزیبیشن انڈسٹری کی عالمی ایسوسی ایشن ، یو ایف آئی کے فرسٹ وائس چیئر برائے ایشیا پیسفک، ایشیا ایڈورٹائزمنٹ ایسوسی ایشن (ٹرپل اے) کے نائب صدر، ایشیئن فیڈریشن آف ایگزیبیشن اینڈ کنونشن ایسوسی ایشن کے ممبر اور پاکستان گرین بلڈنگ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بھی ممبر ہیں۔

محمد سلیم خان تنولی نے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں اور بروئے کار لاتے ہوئے عالمی چیمبرز، وفود اور سرمایہ کاروں کو پاکستان لائیں گے تاکہ ملکی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔ وہ بیرون ممالک میں پاکستان کے سافٹ امیج کو نمایاں کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔