کنٹرول لائن ،بھارتی اشتعال انگیزی ، فائرنگ سے شہری شہید،1 زخمی

184

کوٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق کنٹرول لائن پر چھمب سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شہری ولایت حسین شہید جب کہ ایک اورشہری زخمی ہوگیا، جسے بھمبراسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب بنڈالہ میں بھی بھارتی فورسزکی جانب سے فائرنگ کی گئی اورنالی پتنی کی سول آبادی پربھی گولے برسائے گئے تاہم بھارتی فوج کی درندگی کا پاک فوج کی جانب سے بھرپورجواب دیا گیا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔