ٹوبہ ٹیک سنگھ: پیٹ درد کی دوا کھانے سے 69 بچوں کی حالت غیر 

103

ٹوبہ ٹیک سنگھ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیٹ درد کی دوا کھانے سے 69 بچوں کی حالت غیر ہو گئی‘ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 296 گ ب میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے کیمپ لگایا گیا تھا جہاں پر بچوں کو پیٹ درد اور پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے لیے دوا کھلائی گئی۔ دوا کھانے کے بعد بچوں کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی جس کے بعد ریسکیو 1122 نے69 بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 بچوں کی حالت تشویشناک ہے‘ اسپتال میں سہولیات پوری طرح سے میسر نہ ہونے پر ورثا شکایت کرتے نظر آئے۔ ڈی سی عرفان نواز میمن کے مطابق دوا زائد المیعاد نہیں ہے اور پورے ضلع سے دوا واپس منگوا لی گئی ہے۔