جی ایس پی پلس کے برقراری کا فیصلہ برآمدکنندگان ،معیشت کے لیے بہتر ثابت ہوگا ، جاوید

561

پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے سہولت کوجاری رکھنے کے حوالہ سے یورپی پارلیمان کی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا ہے

فیصلہ سے پاکستان عالمی تجارت میں اپنا حصہ ڈال سکے گا اور عالمی اقتصادی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لے سکے گا

کراچی: پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت کوجاری رکھنے کے حوالہ سے یورپی پارلیمان کی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔ چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن شائق جاوید بلوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت کوجاری رکھنے کے حوالہ سے یورپی پارلیمان کی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی کا فیصلہ ٹیکسٹائل کے برآمدکنندگان اور قومی معیشت کیلئے بہتر ثابت ہوگا،حکومت کی کوششوں سے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت کو جاری رکھنے میں مدد ملی ہے۔چئیرمین نے کہا کہ اس فیصلہ سے پاکستان عالمی تجارت میں اپنا حصہ ڈال سکے گا اور عالمی اقتصادی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لے سکے گا۔شائق جاوید نے کہا کہ جی ایس پی پلس کی سہولت کے بعد یورپی ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات سال2013ء میں 4.54ارب یورو تھیں جو6.29 ارب یورو تک بڑھ چکی ہیں۔
کراچی(بزنس رپورٹر)سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور ری اون انرجی نے دھوئیں کے اخراج میں کمی اورماحولیاتی تحفظ کیلئے تھرکول بلاک ٹو میں5 میگاواٹ کا سولر پاور پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے ایس ای سی ایم سی اور ری اون انرجی نے معاہدہ پر دستخط کیئے۔جمعرات کو ایس ای سی ایم سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ابوالفضل رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے سستی اور شفاف توانائی کے حصول میں مدد ملے گی اور کاربن گیسوں کے اخراج میں سالانہ3150 میٹرک ٹن کی کمی لائی جاسکے گی،جس سے ماحول پرانتہائی موثر اثرات مرتب ہوں گے،پاکستان میں کان کنی کی کسی بھی کمپنی کی جانب سے اپنے کان کنی کے منصوبوں کیلئے شمسی توانائی سے شفاف اورماحول دوست بجلی پیداکرنے کا اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے