ڈی جی آئی ایس پی آرکی پی ایس ایل  میں شریک ٹیموں کیلیے نیک خواہشات

140

راولپنڈی (جسارت نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں شریک ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کیڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں شریک ٹیموں اورپاکستان کرکٹ بورڈ کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پی ایس ایل میں دلچسپ مقابلے ہوں گے۔