لکی سیمنٹ کے تمام آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہی!

957

پشاور: لکی سیمنٹ نے ان تمام افواہوں اور غلط خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا جارہا ہے کہ لکی سیمنٹ کا درّہ پیزو کا پلانٹ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے سیل کردیا گیا ہے۔
لکی سیمنٹ کے تمام آپریشنز بشمول پراڈکشن اور سیمنٹ کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے ۔ لوکل ایکسائز محکمہ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود غیر قانونی طورپر لکی سیمنٹ درّہ پیزو پلانٹ کا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی جس پر انتظامیہ نے انہیں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا اور محکمہ ایکسائز کو واپس جانا پڑا۔
لکی سیمنٹ انتظامیہ نے لوکل محکمہ ایکسائز کے ETOارشاد آفریدی کی جانب سے کمپنی اور اس کے ملازمین کو اپنے غیر قانونی عمل سے ہراساں کرنے اور میڈیا کو جھوٹی خبروں کے ذریعے گمراہ کرنے کی کوشش کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے سب سے زیادہ ٹیکس اور ڈیوٹیز دینے والے کاروباری ادارے سے بدترین زیادتی قرار دیا ہے اور ان کے غیر قانونی عمل کے خلاف قانون چارہ جوئی کا بھی عندیہ دیا ہے۔ کمپنی انتظامیہ نے میڈیاسے درخواست کی ہے کہ وہ بے بنیاد خبروں کو جگہ نہ دیں۔
واضح رہے کہ لکی سیمنٹ خیبر پختونخواہ صوبے کی سب سے زیادہ ٹیکس اور ڈیوٹیز دینے والی کمپنی ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان اور درّہ پیزو میں عوام کو روزگار فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔