پاکستانی طلباء فیسٹیویل میک دی فیوچر سنگاپو ر میں شرکت کریں گے

509

کراچی:پاکستانی طلباء سنگاپور میں مسلسل دوسری مرتبہ منعقد ہونے والے فیسٹیویل میک دی فیوچر سنگاپو ر میں شرکت کریں گے۔ ’میک دی فیوچر سنگاپور‘ ایک ایسا فیسٹیویل ہے جس میں ایشیا کے لیے ا نرجی سے متعلق بہترین نظریات پیش کیے جاتے ہیں۔ سنگاپور کے Changi Exhibition Centre میں منعقد ہونے والا یہ فیسٹیویل 08مارچ ، 2018 کو شروع ہو گا اور 11مارچ ، 2018 تک جاری رہے گا۔ دنیا کے مشہور ترین مقابلوں میں سے ایک ، شیل ایکو- میراتھن ایک عالمی پروگرام ہے جو بہترین اسٹوڈنٹس کو انرجی کے استعمال میں غیر معمولی کفایت کی حامل کاروں کی ڈیزائننگ اور انہیں مقابلہ میں ٹیسٹ کرنے کا چیلنج دیتا ہے۔پاکستان ایک مرتبہ پھرشیل ایکو-میراتھن ایشیامیں حصہ لے گا اور اس میں 7یونیورسٹیوں کے اسٹوڈنٹس مستقبل سے تعلق رکھنے والی 10کاروں سمیت شرکت کریں گے ۔یہ کاریں انرجی کے استعمال میں انتہائی باکفایت ہیں۔حصہ لینے والی ٹیموں میں اربن غلام اسحق خان انسٹی ٹیوٹ (کیٹگری: اربن کنسپٹICE گیسولین )،ٹیم انووا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (کٹیگری: اربن کنسپٹ وہیکل)،ٹیم میک دی ٹیک ایئر یونیورسٹی (کیٹگری: بیٹری الیکٹرک) جب کہ ٹیم پی این ای سی -نسٹ -اربن (کیٹگری: گیسولین) اور پی این ایس سی-نسٹ-پروٹوٹائپ (کیٹگری: بیٹری الیکٹرک) کا تعلق نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)، کراچی سے ہے۔