چیئرمین نادرا عثمان مبین کا دبنگ انداز ،بھیس بدل کر کراچی کے نادرا سنٹر پر چھاپہ ۔

1116

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کراچی کے مختلف سینٹرز کے ہنگامی دورے کیے۔ عثمان مبین عام شہری بن کر قطار میں کھڑے رہے۔ نادرا میگا سینٹر سائٹ پر 2 کاؤنٹرز پر عملہ غائب تھا تاہم انہوں نے میگا سینٹر سائٹ کے 2 افسران کو معطل کردیا۔

ادھر نادرا لیاقت آباد سینٹر میں خاتون اہلکار شاہین اختر نے لاڑکانہ کے شہری کی درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا، جس پر چیئرمین نادرا نے شاہین اختر کو برطرف کردیا۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ پاکستان کا شہری کسی بھی سینٹر سے شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے۔ فرائض سے غفلت برتنے والے اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

چیئرمین نادرا عثمان مبین کا دبنگ انداز،شہریوں کی شکایت پر بھیس بدل کرکراچی کے نادرا سنٹر پر چھاپہ مار کر عملے کے کارناموں کا پتہ چلا لیا، اس دوران چیئرمین نادرا نے خاتون اسٹاف کو ملازمت سے برطرف جبکہ 2 افسروں کو معطل بھی کردیا۔

شناختی کارڈ بنوانے کے لئے طویل لائن،دھوپ میں کھڑے شہریوں کا کوئی سننے والا ہی نہیں تھا۔ ایسے میں چیئرمین نادرا شہریوں کے آواز بن گئے۔بھیس بدل کر نادرا مراکز کے دورے پر نکل پڑے۔ عام شہریوں کے ہمراہ چیئرمین نادرا عثمان مبین عام شہری بن کر لائن میں کھڑے ہوگئے۔ شہری سمجھ کر نادرا عملے نے چیئرمین نادرا کی درخواست واپس کردی۔ غفلت برتنے پر چیئرمین نادرا نے سائٹ میگا سینٹر کے 2 افسران کو معطل کردیا۔

دوسری جانب چیئرمین نادرا لیاقت آباد سینٹر بھی گئے اور یہاں بھی ایکشن میں نظر آئے۔خاتون اسٹاف کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ساتھ ہی عثمان مبین نے عملے کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کی درخواست کو مسترد کرنے نہ وصول کرنے والا عملہ معطل ہوگا۔