انڈس موٹر کمپنی نے مالی سال 2017-18 ء کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

516

کراچی : انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے مالی سال 2017-18 ء کی پہلی ششماہی جو 31 دسمبر ، 2017ء کو ختم ہوئی کے لئے مورخہ23 فروری ، 2018 ء کو بورڈ اجلاس منعقد ہوا۔
انڈس موٹر کمپنی کی 31 دسمبر 2017 ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے لئے CKD اور CBU یونٹس کی مشترکہ فروخت 30,651 یونٹس رہی ، اس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ہواجب کہ گزشتہ برس اسی مدت میں یہ فروخت 28,833 یونٹس رہی تھی۔فروخت کی آمدنی 51.4 بلین روپے سے بڑھ کر 63.3 بلین روپے رہی، اور31 دسمبر 2017ء کو ختم ہونے الی ششماہی کے لئے منافع بعد از ٹیکس 7.36 بلین روپے رہا جب کہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں یہ6.07 بلین روپے رہا تھا۔آمدنی اور منافع میں یہ اضافہ CKD اور CBU یونٹس کی وجہ سے ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں زائدہیں ،اور سیلز مکس اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کی وجہ سے ہوا۔
ششماہی مختتمہ 31 دسمبر 2017 ء کو 32.5 روپے فی حصص کا عبوری منافع منقسمہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ منافع منقسمہ 25 روپے فی حصص تھا۔
انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او، علی اصغر جمالی نے اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری مدّت میں گاڑیوں کی طلب مستحکم رہی جومعیشت کے موافق انڈیکیٹرز، صارفین کے مثبت روّیئے اور صارفین کے لئے کریڈٹ کی دستیابی کی وجہ سے تھی ۔ مقامی طور پر تیار کی جانے والی ملک بھر کی پسنجر کاروں (PCs) اور لائٹ کمرشل وہیکلز (LCVs) کی فروخت میں مالی سال 2017-18 ء میں27 فیصد اضافہ ہوا اور فروخت میں 124,138 یونٹس ہو گئی۔ مذکورہ گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں رہنے والی فروخت 97,533 یونٹس تھی۔استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدمذکورہ چھ ماہ میں 44,760 یونٹس رہی جب کہ گزشتہ برس اسی مدت میں24,100 یونٹس درآمد کئے گئے تھے۔
مالی سال کی پہلی ششماہی کے اختتام پرروپے کی قدر میں کمی سے کمپنی اور اس کے وینڈرز کی جانب سے درآمد کی جانے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ۔
اس ششماہی میں کمپنی نے اپنے آغاز کے بعد سے اب تک 750,000 یونٹس کی پیداوار کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔دسمبر میں کمپنی نے اپنے معززصارفین کو Camry Hybrid Vehicle، متعارف کرائی جو کہ طاقتور شکل و صورت اور دلفریب اسٹائل کی لگژری سیڈان ہے۔کئی بلین روپے کی سرمایہ کاری پینٹ شاپ میں کی گئی ہے تاکہ پروڈکشن کی صلاحیت بہتر ہوجائے یہ پراجیکٹ اسی مالی سال کی آخری سہ ماہی میں مکمل ہوجائے گا۔