سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے سیمینار کا انعقا د ۔

458

کرا چی (اسٹا ف رپورٹر ) سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے سیمینار کا انعقا د گز شتہ روز مقامی ہوٹل میں کیا گیا تاکہ عوام کو شعور اور آگاہی حاصل ہو سکے ۔2015 ء میں جو سندھ مینٹل ایکٹ بنایا گیا تھا اس کے خدوخال کو اجاگر کرنے کے لئے یہ سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار کی صدارت سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے چیئر مین سینیٹر کریم خواجہ نے کی۔ سیمینار میں مشہور ماہر نفسیات ہارون احمد سمیت دیگر ماہر نفسیات اور ابلاغ عامہ کی شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا کہ یہ ایکٹ خصوصا دماغی امراض میں مبتلا افراد کی فلاح و بہبود کے لئے بنایا گیا ہے ۔

موجودہ قانون کو بنانے میں جو مختلف اسٹیک ہولڈرز شامل رہے ہیں ، آج کی تقریب میں خصوصی طور پر ان کی خدمات کوسرہاتے ہیں۔ تقریب کا مقصد اس قانون کو اجاگر کرنا ہے۔اب ہم منصوبہ بنا رہیں ہیں کہ مستقبل میں اس طرح کے پروگرامزکرتے رہیں گیں، جن میں ججز، وکلا ء، ابلاغ عامہ کے افرا داور صارفین تک رسائی کے لیے ایسی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

حالیہ سینیٹ کے اجلاس میں ڈی کرمنالائیز سوئیسائیڈ کا بل متفقہ طور پر سینٹ نے پاس کیا ہے۔اس بل پر اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی نظر ثانی کی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر خواجہ اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔