لاہور، جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی  مجلس شوریٰ کا دوروزہ اجلاس آج ہوگا

127

لاہور (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 25، 26 فروری بروز اتوار، پیر کو منصورہ آڈیٹوریم لاہور میں طلب کرلیا ہے۔ صوبائی مجلس شوریٰ کا آغاز بعد نماز عصر ہوگا جو ایجنڈے کی تکمیل تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں 2018ء کے انتخابات کی تیاریوں اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔