اولمپئن حنیف خان سے اظہار تعزیت

269

کراچی:بین الاقوامی شہرت یافتہ اولمپئن حنیف خان کے چھوٹے بھائی کے ای ایس سی کے سابق ہاکی کھلاڑی عبدالسعید خان کے انتقال پر سابق نیشنل پلیئر و سوئی گیس کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محسن علی خان، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال بیگ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، احمد علی راجپوت، سابق سیکریٹری کے ایچ اے فاروق خان، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے صدر زاہد شہاب، سیکریٹری راؤ جاوید اقبال، محمد اصغر، امتیاز الحسن، انور فاروقی، مبشر مختار ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی، طارق خان، اسدظہیر اور اسپورٹس حلقوں کی بڑی تعداد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اولمپئن حنیف خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔